11 مارچ، 2024، 10:34 AM

اسرائیل کو اقوام متحدہ کے حقوق نسواں کمیشن سے بے دخل کیا جائے، ایران

اسرائیل کو اقوام متحدہ کے حقوق نسواں کمیشن سے بے دخل کیا جائے، ایران

صدر رئیسی کی معاون برائے حقوق نسواں نے کہا ہے کہ فلسطینی خواتین پر مظالم کی وجہ سے اسرائیل کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے حقوق نسواں سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی معاون برائے حقوق نسواں ڈاکٹر انسیہ خزعلی نے کہا ہے کہ فلسطین میں خواتین کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کو صہیونی حکومت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنا چاہئے۔ 

انہوں نے کہا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے حقوق نسواں کے اجلاس میں صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رکنیت منسوخ کرنے کا بھرپور مطالبہ کیا جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ رکن ممالک غزہ کی خواتین پر مظالم کی وجہ سے اسرائیلی غاصب حکومت کی اجتماعی مذمت کریں گے۔ اجلاس کے دوران خواتین نسواں کمیشن سے اسرائیل کو نکالنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

کمیشن میں ایران کی رکنیت بحال کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں خزالی نے کہا کہ ہم نے ابتدائی اور ضروری اقدامات کر لیے ہیں لہذا امید ہے کہ گذشتہ سال غیر منصفانہ طور پر معطل کی گئی رکنیت کو بحال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے حقوق نسواں کمیشن کا 68واں اجلاس آج 11 مارچ سے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوگا جس میں ڈاکٹر انسیہ خزعلی ایران کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کریں گی۔

News ID 1922514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha